لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے خلاف سرگرم ہیں لیکن ایسے میں تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وزیر یاسر ہمایوں نے ایک صحافی کو بھی دبوچ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس ہونے جارہاہے جس میں شرکت کے لیے عثمان بزدار بھی پہنچ چکے ہیں لیکن ایسے میں صحافیوں کو اجلاس کی کوریج کی اجازت نہیں دی جارہی۔
موقع پر موجود صحافیوں میں شامل سینئر صحافی اخلاق احمد باجوہ کوتحریک انصاف کے سابق وزیر یاسر ہمایوں نے گلے سے پکڑلیا۔ویڈیو شیئرکرتے ہوئے صحافی حسن رضا نے سوال اٹھایا کہ ’یہ کیا بدمعاشی ہے، گھٹیاحرکت پر اتر آئے ہیں‘۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود میڈیا کے کیمروں کے سامنے موجود ہیں
اور تمام لوگوں کا محور نگاہ وہی ہیں لیکن اچانک یاسر ہمایوں سینئر صحافی کو گلے سے پکڑ کر دھکا دیتے ہوئے آگے آئے اور بار بار انگلی کا اشارہ کرکے انہیں کچھ کہتے رہے، بعد میں دیگر لوگ درمیان میں آئے اور بیچ بچاؤ کرایا۔
https://twitter.com/HasanRazaLhr/status/1510168762829656064?









