راولاکوٹ(ممتازنیوز)درندگی کی انتہا ،بھائیوں نے اپنے بھائی کو کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر قریبی جنگل میں پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے نواحی گاؤں ترنوٹی کوٹ میں سگے بھائیوں نے اپنے ہی بھائی کو تیز دھار آلہ سے کاٹ کر ٹکرے ٹکرے کر ڈالا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کے جسم کے تیرہ ٹکڑے برآمد کر لیے جبکہ مقتول کے بھائیوں قمر مصری اور طاہر مصری کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
مقتول کی بہن عظمیٰ مصری نے میڈیا کو بتایا کہ بھائیوں نے جائیداد ہتھیانے کے لیے بھائی کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا، مرکزی ملزم اور ماسٹر مائنڈ شوکت مصری ہے جس کو فرار کرادیا گیا ہے،قمر نے منصوبہ بندی کے تحت قتل اپنے ذمہ لیا ہے تا کہ کل والدہ بیان دے کر معاف کر دیں اور اصل ملزم تفتیش کا حصہ ہی نہ بنے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائیں اور شوکت مصری اصل ملزم کو گرفتار کر کے انصاف دلایا جائے۔
درندگی کی انتہا ، بھائیوں نے جائیدادہتھیانے کیلئےبھائی کے ٹکڑے کر کے جنگل میں پھینک دیئے








