بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد ،اراضی تنازع پرفائرنگ سے 3 افراد قتل

فیصل آباد( معظم رندھاوا) فیصل آباد کے علاقہ ڈجکوٹ کے قریب اراضی کے مبینہ تنازع پر فائرنگ کر کے 3 کار سوار افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس زرائع کے مطابق چک نمبر 272رب کے رہائشی قیصر ، بوٹا اور سرفراز کار میں سوار ہو کر ڈجکوٹ کے قریب جلندھر پل کراس کر رہے تھے کہ اس دوران مسلح ملزمان نے ان کی کار ہر فائرنگ کر دی جس سے کار میں سوار تینوں افراد موقع ہر ہی دم توڑ گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو زرعی اراضی کے تنازعہ ہر ان کے مخالفین نے قتل کیا ہے تاہم پولیس نے مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعہ پر آر پی او فیصل آباد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور پولیس حکام کو حکم دیا ہے کہ تہرے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔