بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قرضے لے رہے ہیں،بھیک نہیں مانگ رہے ، فوج بھی معیشت ٹھیک کرنے کیلئے کوشاں ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ ہم قرضے لے رہے ہیں،بھیک نہیں مانگ رہے، ہمیں آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہناچاہئے ،پاکستانی فوج بھی معیشت کو ٹھیک کرنے کےلئے کوشش کررہی ہے،عمران خان نے اقتدارکی ون وے ٹریفک لگائی ہوئی ہے ، آرمی چیف سیدعاصم منیر کادورہ سعودی عرب روایتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کے دورمیں سینکڑوں کی تعداد میں عسکریت پسندوں کوآنے دیاگیا ، پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا،جو لوگ قومی دھارے میں آناچاہتے ہیں ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پاس چارسال اقتدار رہاانہوں نے کیاکیا؟انہوں نے جن چیزوں کی مذمت کی وزیراعظم بننے کے بعد انہیں اپنایا،کہتے تھے کہ پھانسی چڑھ جاؤں گا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا،انہوں نے چار سال میں جتناقرضہ لیااتنا70 سال میں نہیں لیاگیا۔وزیردفاع نے کہاکہ ہم قرضے لے رہے ہیں،بھیک نہیں مانگ رہے ،ہمیں آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہناچاہئے ۔پاکستانی فوج بھی معیشت کو ٹھیک کرنے کےلئے کوشش کررہی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اقتدارکی ون وے ٹریفک لگائی ہوئی ہے،ان کے پاس اس گیم میں چال چلنے والے مہرے نہیں رہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے گھرسے کرپشن شروع ہوتی ہے، انہوں نے کرپشن کو اس لیول تک پہنچادیاجہاں سے نیچے لانامشکل ہے۔وزیردفاع نے کہاکہ سب سے بڑے ریونیوکے چور پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں، 380 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہےبتاسکتاہوں کہاں کتنی بجلی چوری ہوتی ہے؟60 فیصد تمباکو انڈسٹری 160 ارب روپے ٹیکس دیتی ہے ۔آرمی چیف کادورہ سعودی عرب سے متعلق انہوں نے کہاکہ یہ دورہ روایتی ہے۔