کراچی(مانیٹرنگڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اپنی کرسی بچانےکےلیے آئین اورسیاست کودائوپرلگارہےہیں،عمران خان کاکھیل اب ختم ہوچکاہے
،172سے زائد ارکان تحریک عدم اعتماد پرووٹ کریں گے ،ہفتہ کوکراچی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھاکہ عمران خان آپ کاکھیل ختم ہوچکاہے آپ اکثریت کھوچکے ہیں
،وزیراعلیٰ صدر پاکستان کے حوالے سے کہاکہ صدر بھی اپناآئینی فرض نہیں نبھارہے ،عدم اعتماد کی کامیابی پرآئین کے مطابق وزیراعظم عہدہ کھودیں گے ،عہدہ کھودینےکے بعد نوٹیفکیشن کی بھی ضرورت نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ جووزیراعظم ہی نہ رہے اسے عہدہ سنبھالنے کاکیسے کہاجاسکتاہے۔









