بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تیسرا ون ڈے ، پاکستان نے میچ کے آغاز پر ہی آسٹریلیا کو زور دار جھٹکا دیدیا

لاہور(نیوز ڈیسک )تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان نے کھیل کے آغاز پر ہی آسٹریلیا کے دو کھلاڑیوں کو پولین پہنچا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ٹراویس ہیڈ اور ایرون فنچ کی جانب سے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا گیا لیکن پاکستانی باولرز آج بادل بن کر مہمان ٹیم پر برس پڑے اور 24 سالہ پرانی تاریخ کو توڑنے کا عزم لیے شاہین شاہ آفریدی نے اٹیکنگ اوور کی پہلی گیند پر بولڈ کرتے ہوئے ٹراویس کو پولین پہنچادیا ۔

ان کے بعد اگلے ہی اوور میں حارث روف بھی آسٹریلو ی ٹیم کیلئے بھاری ثابت ہوئے اور کپتان ایرون فنچ کو صفر پر ہی ایل بی ڈبلیو کرتے ہوئے میدان سے باہرکر دیا ۔