facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیری رحمان کا یوکرین میں پھنسے 500 طلبہ سمیت ہزاروں پاکستانیوں کو جلد وطن واپس لانے کا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے حکومت سے یوکرین میں پھنسے 500 طلبہ سمیت دیگر ہزاروں پاکستانیوں کو جلد واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس یوکرین تنازعہ کے نتیجے میں پاکستانی شہری اور طلبہ یوکرین میں پھنس گئے ہیں۔ 500 سے زائد طلبہ سمیت دیگر ہزاروں پاکستانی یوکرین سے انخلاءکے منتظر ہیں، یوکرین نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ یوکرین میں موجود پاکستانی سفارت خانہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی معاونت کرے،حکومت پاکستان یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی جلد اور باحفاظت واپسی کو یقینی بنائے۔