بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصف زرداری کےخلاف 25 سال پرانےکیسز،نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آصف زرداری کےخلاف 25 سال پرانےکیسز،نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر،اسلام آباد ہائیکورٹ آصف زرداری کی بریت کےخلاف نیب اپیلوں پر سماعت کرے گی ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیر کے روز سماعت کریں گے۔ عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے۔نیب نے آصف زرداری کی ارسسز ٹریکٹر،اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا۔ایس جی ایس اورکوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہےنیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائرکررکھی ہے