بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رمضان میں شیطان بند کردیا جاتا ہے، کل بنی گالا کا شیطان قید ہونے جا رہا ہے، بلاول بھٹو

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے تو بار بار وزیراعظم کو کہا کہ عزت کا راستہ اپنایاجائے، وزیراعظم کو کہا کہ استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ رمضان میں شیطان بند کردیا جاتا ہے، ہم شیطان کو بند کرنے جارہے ہیں، کل بنی گالا کا شیطان قید ہونے جا رہا ہے، کل سے ہم آپ کے مسائل کے حل کا آغاز کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے تمام پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد بھی دیتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کو رمضان المبارک کی تعلیمات سے استفادہ کرنا چاہیئے،روزہ فکر و نظر کو آلودگیوں سے پاک کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے،دعاگو ہوں، یہ بابرکت مہینہ وطنِ عزیز میں خوشی، کامرانی اور خوشحالی کی صبح نو بن کر آئے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ ہارا ہوا شخص کوشش کرے گا کہ بدامنی ہو، تصادم ہو، یہ ہاراہوا شخص کوشش کرے گا کہ پارلیمنٹ میں تشدد ہو۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے، پارلیمنٹ ملک کےعوام کی نمائندگی کرتا ہے۔