بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوڈلز کے دیوانے نے انہیں کھانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

نوڈلز کھانا ہر عمر کے لوگوں کو پسند ہوتا ہے لیکن انہیں کھانے میں مشکل بھی پیش آتی ہے جس کا ایک شخص نے انوکھا حل ڈھونڈ نکالا ہے۔

نوڈلز کے دیوانے اس شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ادھیڑ عمر شخص نوڈلز کھا رہا ہے لیکن اس نے نوڈلز آرام سے کھانے کا ایک انوکھا طریقہ نکالا ہے جس کے لیے اس نے قینچی کی مدد لی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوڈلز کا دیوانہ یہ شخص پہلے انہیں کانٹے میں بھررہا ہے پھر اضافی نوڈلز کو قینچی سے کاٹ کر مزے لے کر کھارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔