اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم آفس نے قومی اسمبلی کی ووٹنگ کے دوران ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی کی خبروں کی تردید کی ہے،ترجمان وزیر آفس کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ایک میڈیا چینل پر بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں جن کے مطابق اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کو کل اسمبلی تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی جائے گی۔وزیر اعظم آفس اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے اور ایسی یکطرفہ پراپیگنڈا مہم کی سخت مذمت کرتا ہے۔وزیر اعظم جمہوری عمل پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کے مخالف ہیں۔
عدم اعتماد:ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی کی خبریں بے بنیاد ہیں،وزیر اعظم ہائوس








