وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔
یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں بتائی ہے۔
فواد چوہدری کے مطابق نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر پنجاب ہوں گے۔
وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے، نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 3, 2022
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب ہونا ہے، یہ اجلاس گورنر پنجاب نے بلانا تھا۔
گورنر نے بزدار کا استعفیٰ منظور کیا
یاد رہے کہ ایک روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عثمان بزدار کا پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ منظور کیا تھا۔









