اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میں میزبان آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔
آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لیوئیس سسٹم کے تحت 40 اوورز میں 158 رنز بنانے ہیں۔
Pakistan make 160-8 in the allotted 40 overs.#AUSWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/INhA3jnrNa
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 16, 2023
برسبین میں کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن نے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹ پر 160 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 59 اور کپتان بسمہ معروف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
آسٹریلیا کی طرف سے ڈارسی براؤن اور جوناسین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔









