اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم اسمبلی آرہے ہیں، جیت ہو، ہار ہو، لوگ ہار کے بھی مزہ لیتے ہیں، الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، روزوں کے بعد کرائیں، حج کے بعد کرائیں، الیکشن کرائیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں تو انجوائے کررہا ہوں کہ 4 سال ہوگئے ورنہ ہم تو دس دس مہینے میں جاتے رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں نے سیکیورٹی کیلئے 9 ہزار لوگ رات کو تعینات کیے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو ہمیں گھر چلے جانا چاہیے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ عمران خان اب لاہور، گوجرانوالہ، کراچی میں جلسہ کرے گا، خان صاحب کیلئے پیسہ مسئلہ نہیں، ساری قوم نکل آئی ہے، اپوزیشن نے یہ جو فولش شاٹ کھیلا ہے یہ اُسے راس آگیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک شفاف الیکشن ہو تاکہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ یہ الیکٹڈ ہے یہ سلیکٹڈ ہے۔
انہوں نے خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان جب عوام میں نکلیں گے توانہیں گرفتارکیاجاسکتاہے، 2ہی حل ہیں پی ٹی آئی استعفے دے اورنئے الیکشن کرائے جائیں ،
وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ جمہوریت کوسنگین خطرات لاحق ہیں ،جمہوریت تماش بینوں کے چنگل میں پھنس گئی ہے ،155اراکین کاالیکشن کراناآسان کام نہیں ہے ،عمران خان پاکستان میں بڑے بڑے جلسے کرے گا،
غیرملکی قوتیں بھی نہیں چاہیں گی عمران خان ان کے خلاف فضابنادے۔









