بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیاض الحسن چوہان سے ہمدردی ہے ، جیب سے انہیں مٹھائی بھجوائیں گے ، عظمیٰ بخاری

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )  مسلم لیگ (ن) کی رہنما  اور رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان سے  ہمدردی ہے ، ہم اپنی جیب سے انہیں مٹھائی کا ڈبہ بھجوائیں گے ۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  حکومت جو کچھ سوچتی ہے ہم پہلے ہی اس کا توڑ کر چکے ہوتے ہیں ، ہم نہلے پر دہلا مارتے ہیں ۔ صحافی نے سوال کیا کہ فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نوٹوں کی بوریاں لائی ہے جس پر  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  حکومت کا کام الزام لگانا نہیں ثبوت پیش کرنا ہوتا ہے ،  فیاض الحسن چوہان سے ہمدردی ہے ۔

صحافی نے  گورنر پنجاب کی برطرفی سے متعلق پوچھا جس پر  مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ عمران خان وہ آدمی ہے جس نے ہمیشہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے کسی نہ کسی کو قربانی کا بکرا بنایا ، میرے گورنر پنجاب سے متعلق خیالات اچھے نہیں لیکن پھر بھی  وہ بیچارے اکیلے ہی نہر میں بھاگ رہے تھے ، انہوں نے کیا نقصان دینا تھا ، ہم پر کبھی امریکی  ایجنٹ اور کبھی پیسے  لینے اور دینے کا الزام لگایا ۔

صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آئے گی جس پر عظمیٰ بخاری نے جواب دیا کہ  جی بالکل ان کے خلاف بھی  تحریک عدم اعتماد آئے گئی ۔

حکومت کے قانونی مشیروں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بابر اعوان قسم کے لوگ اپنی مرضی سے پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں ،  یہ آئین پاکستان ہے ، آئین بنی گالہ نیں ، عمران  خان کہتے تھے کہ  مجھے اقتدار سے چمٹنے کی خواہش نہیں تو اب مرے کیوں جا رہے ہیں ، انہوں نے پہلے ہی ملک کی  بہت تباہی کر لی ہے ۔