اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئررہنما طارق بشیر چیمہ اور(ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادےسالک حسین جب پارلیمنٹ ہائوس پہنچے ، تو اپوزیشن کی جانب سے ڈیسک بجا کر بھر پور استقبال کیا گیا۔ اجلاس سے پہلے سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ نے شہباز شریف اور خواجہ آصف سے بات چیت کی۔دوسری جانب آج پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی جماعت چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے لئے ووٹ دے گی ۔یادرہے کہ طارق بشیر چیمہ نے کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے وزارت سےاستعفیٰ دیا تھا، اور کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف ووٹ دوں گا، پرویزالہٰی میرے محسن ہیں ہرحال میں ان کے ساتھ ہوں، چودھری شجاعت سے درخواست کی تھی عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گا۔
تحریک عدم اعتماد : طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین اپوزیشن کی صفوں میں شامل








