facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اللہ کا شکر ہے خیبرپختونخوا کے عوام کو نااہل اور کرپٹ ٹولے سے نجات مل گئی ، انجینئر امیرمقام کا کے پی اسمبلی تحلیل پر درعمل

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی وعوامی رابطہ انجینئر امیرمقام نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے تحلیل پر اپنےردعمل میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو نااہل اور کرپٹ ٹولے سے نجات مل گئی دس سال میں خیبرپختونخوا کے عوام کو عمران نیازی اور پی ٹی آئی نے صرف مایوس کیا۔ دس سال میں 350 ڈیمز بن سکے، نہ صوبے کی معیشت خودانحصاری کی منزل حاصل کرسکی۔ دس سال بعد پی ٹی آئی سے نجات ہوئی ہے تو صوبے کے پاس تنخواہوں اور پینشن کے پیسے بھی موجود نہیں۔وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں اتنے سال میں پی ٹی آئی کوئی ایک بڑا منصوبہ بھی نہ بنا سکی خیبرپختونخوا میں بی آرٹی عمران خان کی کرپشن کا زندہ نمونہ ہے ۔دس سال میں صرف خیبرپختونخواہ کے ہیلی کاپٹر کا ناجائز اور بے رحمانہ استعمال کیاگیا۔ وفاق میں عمران خان نے ہیلی کاپٹر پر ایک ارب روپے اڑا دئیے اسمبلیاں تحلیل کرنے والوں کو سیاسی طور پر تحلیل کردیں گے، ان شاءاللہ۔