بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارٹی انحراف ثابت ہو جائے تو کیا اس کے آئندہ انتخابات پر اثرات ہونگے؟الیکشن کمیشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ایم پی اے چودھری مسعود کے پارٹی انحراف ریفرنس میں ممبر کے پی نے استفسار کیا کہ کیا کوئی جرم ہوا ہو تو اسے معاف کیا جا سکتا ہے؟انحراف ثابت ہو جائے تو کیا اس کے آئندہ انتخابات پر اثرات ہونگے؟

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ایم پی اے چودھری مسعود کے پارٹی انحراف ریفرنس پر سماعت ہوئی، وکیل چودھری مسعود نے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، ممبر کے پی نے استفسار کیا کہ کیا کوئی جرم ہوا ہو تو اسے معاف کیا جا سکتا ہے؟انحراف ثابت ہو جائے تو کیا اس کے آئندہ انتخابات پر اثرات ہونگے؟وکیل منحرف رکن نے کہاکہ چودھری مسعود نے مخالف امیدوار کوووٹ نہیں دیا، چودھری مسعود نے ووٹ دینے سے گریز کیا،ممبر کے پی نے کہ کیس کا میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہئے، وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ تحلیل سے پہلے ہو چکا ہے،جو بھی موقف ہے تحریری طور پر آگاہ کریں ، الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت7 فروری تک ملتوی کردی ۔