لندن/اسلام آباد (وقائع نگار)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ آج (بدھ کو)نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے ،لندن پہنچتے ہی وفاقی وزیرداخلہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اورن لیگ کی چیف آرگنائزمریم نواز سے ملاقات کرینگے ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیاجائے گا،ذرائع نے دعویٰ کیاکہ راناثناء اللہ کومیاں نواز شریف کی جانب سے اہم ذمہ داری دئیے جانے کاامکان ہے، رانا ثناء اللہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر بھی ہیں۔وزیر داخلہ نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے لندن روانہ ہوئے ۔رانا ثناءاللہ پارٹی قائد کو ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سے آگاہ کریں گے۔