بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائےگی،عمران خان کا قومی اسمبلی میں نگران سیٹ اپ کیلئے حکومت سے مشاورت کا عندیہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں نگران سیٹ اپ کیلئے حکومت سے مشاورت کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ سری لنکا جیسی صورتحال بچنے کا حل شفاف انتخابات ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کردی ہیں،حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ نئی فوجی قیادت کیساتھ کوئی ریلیشن شپ نہیں،حکومت نیلامی کے ذریعے آئی، الیکشن سے نہیں،شہباز حکومت ہارس ٹریڈنگ سے آئی ہے ، حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،ہم دلدل میں ڈوبتے جا رہے ہیں سری لنکا جیسی صورتحال بچنے کا حل شفاف انتخابات ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی نے ہم سے وفاداری نبھائی ہے، ہمیں پرویز الٰہی کو وفاداری واپس کرنی ہے، ہماری پارٹی کا حصہ بن جائیں ۔