بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آن لائن 42 کروڑ کی کمیٹی کا فراڈ کرنے والی خاتون کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں آن لائن کمیٹی کے ذریعے 42 کروڑ کا فراڈ کرنے والی خاتون کا نام پرویشنل نیشنل آئیڈینٹی فیکیشن لسٹ یعنی سٹاپ لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی میں جاری تحقیقات کے مطابق 34 سالہ خاتون نے 2013 میں چھوٹے پیمانے پر آن لائن کمیٹی کا کام شروع کیا، شروع میں تو لوگ تھوڑے پیسوں کی کمیٹی کے ممبر بننا شروع ہوئے اور ان کو کمیٹی کی رقم کی ادائیگییاں بھی ہوتی رہیں، اس کے بعد خاتون نے بڑی رقم کی کمیٹیاں ڈالنا شروع کیں لیکن وہ کمیٹیاں لوگوں کو نہ مل سکیں، جس کی بہت سے درخواستیں ایف آئی سائبر کرائم سرکل کو موصول ہوئیں، ایف آئی نے نامزد ملزمہ کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔