بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ نے پارلیمانی کمیٹی کے ناموں کی منظوری دے دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی حکومت کے بعد اپوزیشن نے بھی پارلیمانی کمیٹی کے 3 ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لئے اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں ملک احمد خان، حسن مرتضیٰ اور خلیل طاہر سندھو کے نام شامل ہیں۔

خیال رہے کہ حکومتی اتحاد کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لئے میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت کے نام پہلے ہی سپیکر کو بھجوا دیے گئے ہیں۔