راولپنڈی (ممتاز نیوز ) آغوش کالج مری میں سالانہ ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں فاروق ہسپتال بہارہ کہو کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے ذریعے تمام بچوں کی ہیلتھ سکریننگ مکمل کی گئی۔اور بچوں کو ہیلتھ رپورٹس بھی دی گئیں ہیلتھ سکریننگ کے موقع پر پرنسپل آغوش اعظم خان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن، یتیم بچوں کے پروگرام”آغوش ہومز“ کی بدولت سرفہرست اور سرخیل تنظیم ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی فلاح و بہبود، مناسب نشوونما، ترقی اور بحالی کے لئے جدید ترین آغوش ہومز چلا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ، یتیم ہمارے معاشرے کانظرانداز طبقہ ہیں، لیکن اس غفلت اور محرومی کا خاتمہ ہوسکتا ہے بشرطیکہ ریاست، عوامی، سول سوسائٹی، میڈیا اور غیر سرکاری تنظیمیں مل کر صورتحال کو بہتر بنائیں۔یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اس بچے کی پرورش کو یقینی بنائیں جس کے والدین اب اس دنیا میں نہیں رہے۔










