پاکستان ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئےہیں۔
ذرائع کے مطابق، سرفراز احمد اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد اگلے ماہ پاکستان سپرلیگ 8 کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی کپتانی کریں گے
سرفراز احمد کو 4 سال بعد قومی ٹیم میں موقع ملا تھا جس کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 335 رنز بنا کر اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔
وکٹ کیپر بیٹر نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی 4 اننگز میں 3 ففٹیز اور ایک سنچری اسکور کی، سرفراز ناصرف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے بلکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی ان ہی کے حصے میں آیا۔
Alhamdulillah 🕋♥️♥️ pic.twitter.com/3FskDwjEe6
— noman ali (@Ali17Noman) January 17, 2023
دوسری جانب پاکستانی کھلاڑی نعمان علی نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے نعمان علی نے ٹوئٹر پر خانہ کعبہ سے لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر اد ا کیا۔









