بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 فوجی جوان شہید

راولپنڈی: پاک ایران سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ایران کی سرزمین سے پنجگور میں فائرنگ کی، جس میں سکیورٹی فورسز کے چار جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سرحد پر گشت کرنے والے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کی۔جوانوں کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردوں نے ایرانی سرزمین کا استعمال کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہوشاب کے علاقے تلسر میں سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی کارروائی میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دیسی ساختہ بم نصب کرنے کے علاوہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے کونشانہ بنانے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
دہشت گردوں سے دیسی ساختہ بموں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔