اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نےکہاکہ تحریک عدم اعتمادم ملک کے خلاف سازش کے تحت لائی جارہی ہے مستر دکرتے ہیں ،وزیرقانون کی جانب سے اٹھائے گئے
نکات درست ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد آئین کے منافی ہے اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرقانون فواد چوہدری نے کہاتھاکہ تحریک اعتماد آئینی حق ہے،تحریک عدم اعتماد آئین کے آرٹیکل95کے تحت لائی جاتی ہے، آرٹیکل 5کے تحت ریاست سے وفاداری ہرشہری کافرض ہے
،7مارچ کو ہمارے سفیر کو میٹنگ میں طلب کیا جاتا ہے،ہمارے سفیر کو بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک اعتماد لائی جارہی ہے،آئین کے آرٹیکل5اے کے تحت ریاست سے وفاداری ہر شہری کا فرض ہے،بتایا گیا کہ بیرون ملک کی مدد سے حکومت ہٹائی جاسکتی ہے








