بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی ، پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان کاایک دوسرےپر پتھرائو،ڈی آر او کا دفتر میدان جنگ بن گیا

کراچی میں پی ٹی آئی کا ڈسٹرکٹ کیماڑی کے ڈی آر او دفتر کے باہر احتجاج جاری ہے۔
احتجاج کے دوران تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے ہیں جب کہ ڈی آر او آفس میں ہنگامہ آرائی اور کارکنوں کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا جا رہا ہے۔
کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کردی جس کے نتیجے میں ایک کارکن زخمی ہوگیا۔
رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کواستعمال کررہی ہے، پولیس کے ذریعے کارکنوں پر تشدد کرایا جا رہا ہے، حکومت احتیاط کرے،کہیں حالات خراب نہ ہو جائیں۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ ہمارے کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے، فارم 11 کے مطابق نتائج دینے کا مطالبہ کیا ہے، یہ لیڈرز کا نہیں، ورکرز کا الیکشن ہے، ورکرز اپنے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں اور پورے شہر و ملک میں احتجاج کریں گے۔
دوسری جانب بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کا ڈی آر او ایسٹ کے دفتر کے باہر بھی دھرنا جاری ہے، جس میں الیکشن کے درست نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔