بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سیشن کورٹ راولپنڈی نے 25 مئی کے لانگ مارچ اور احتجاج میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق عدالتی فیصلے کے تحت شاہ محمود قریشی ، شفقت محمود کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیئے گئے ہیں ، ان کے علاوہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر ، محمود کیانی، شیریں مزاری و دیگر کے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کیئے گئے ہیں، جبکہ عدالت نے ساتھ میں آئندہ سماعت پر 8 فروری کو تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔