بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور روس کا توانائی کے شعبے میں ملکر آگے بڑھنے پر اتفاق

پاکستان اور روس نے توانائی کے شعبے میں ملکر آگے بڑھنے پر اتفاق کرلیا ۔
اسلام آباد میں پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن کا آٹھواں اجلاس ہوا جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے ورکنگ گروپس قائم کرنے اور توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک نے ملکر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ توانائی کا شعبہ مذاکرات میں ترجیحی بنیادوں پر ہے جب کہ تجارت، اقتصادی اور تکنیکی تعاون کے لئے دوسرے روز بھی مذاکرت ہوئے۔
بین الحکومتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس میں روس نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کو ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کردی ۔