بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصف زرداری کو ایک اور کیس میں ریلیف مل گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کے ریفرنس میں ریلیف مل گیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج رانا ناصر جاوید نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئےریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا، عدالت نے ریفرنس دائرہ اختیار میں نہ آنے پر نیب کو بھجوا ہے۔
احتساب عدالت نے ریفرنس نیب کو متعلقہ فورم کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔