ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئےجعلی گیم شو کا نمائندہ بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے مختلف کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ملزم فرخ عباس نے خود کو جعلی بینک کا نمائندہ بن کر شکایت کنندہ کو کال کی اور 250000 کی رقم ہتھیائی۔دوسری کارروائی میں ملزم آصف شہزاد نے گیم شو کا نمائندہ بن کر شکایت کنندہ سے 226000 روپے ہتھیائے۔ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
گیم شو کا نمائندہ بن کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار








