اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صحافی محسن بیگ کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی گئی ۔
صحافی محسن بیگ کے خلاف اسلحہ رکھنے کے مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہوئی ، وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں لگی دفعہ قابل ضمانت ہے جرم ہے ، لہذا محسن بیگ کی ضمانت منظور کی جائے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض صحافی محسن بیگ کی ضمانت منظور کر لی۔
واضح رہے کہ محسن بیگ کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔