بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وزیر اعلیٰ کیلئے حکومت کے نام قابل غور ہیں، بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے،پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب اسمبلی حسن مرتضیٰ  کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کیلئے حکومت کے نام قابل غور ہیں، چاروں ناموں پر بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے شروع سے ہی اپنے ایجنڈے پر چل رہے ہیں،کوشش ہے کسی غیر جانبدا شخص کو بطور نگران وزیر اعلیٰ سامنے لائیں ، الیکشن میں شفافیت کاعنصر لازمی برقرار رہنا چاہیے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر حکومت سے خیر کی توقع نہیں  ہے ۔