بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی ہدایت پرواشنگٹن میں دھمکی دینے والی امریکی عہدیدار کوسخت جواب پہنچادیاگیا

واشنگٹن/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرواشنگٹن میں پاکستانی سفیر نے 7مارچ کوواشنگٹن میں ایک اجلاس کے دوران پاکستان کودھمکیاں دینے والے یوایس انڈرسیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات کرکے پاکستان کاجوابی ڈی مارچ پہنچایا

اور اس پرواضح کیاکہ پاکستان ایک آزاد اورخودمختارملک ہے،پی ٹی آئی کے رہنماء شہباز گل نے بھی نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی کہ نہ صرف اسلام آبادمیں امریکی سفارتی حکام بلکہ واشنگٹن میں بھی اس امریکی عہدیدار کووزیراعظم کاسخت جواب پہنچایاگیاہے