بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے،چین

 بیجنگ :چین نے سال نو میں پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے، کثیر جہتی رابطوں کو مضبوط کرنے اور پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر پر کام تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈانگ نے یہ بات بیجنگ میں پاکستان کے سفیر معین الحق سے ملاقات کے دوران کہی۔چین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ فریقین کو اپنے متعلقہ شعبوں میں ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید وسعت دینی چاہئے۔