بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آج جو ہوا ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آج جو ہوا فوج کے ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔اتوار کوسابق وزیراخلہ شیخ رشید کےاس بیان کہ تحریک عدم اعتماد کومسترد کرنے کے اقدام کوریاستی اداروں کی حمایت حاصل ہے

پرڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نجی ٹی وی سے کہا کہ جو لوگ فوج کو آج کے اقدامات سے جوڑ رہے ہیں وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج جو کچھ ہوا وہ خالصتاًسیاسی عمل تھا۔ان اقدامات سے نہ تو ادارے کا کوئی عمل دخل ہے نہ ہی کوئی تعلق۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل ہونے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایبسولوٹلی ناٹ، آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل ہونے پر کوئی صداقت نہیں۔