بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے لئے اعظم خان کے نام پر اتفاق ہوگیا

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے لئے سابق چیف سیکرٹری اعظم خان کے نام پر اتفاق ہوگیا۔ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے تقرر کے لئے محمودخان اور اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی اکرم درانی کے درمیان مذاکرات سپیکر ہاؤس میں ہوئے جن میں پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک بھی شریک تھے جس میں نگران وزاعلیٰ کے لئے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا گیاہے۔مذاکرات کے بعد وزیراعلیٰ محمودخان کاکہناتھا کہ ہم نے اپنے لیڈرکی مشاورت سے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار متفقہ طور پر نگران وزیراعلیٰ کے لئے نام پر اتفاق ہوا ہے۔ ا س موقع پر اکرم خان درانی نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ کے لئے اعظم خان ہمارے متفقہ امیدوار ہیں، ہم ایسے شخص کا چناؤ کیا جوسب کے لئے قابل قبول ہے۔

اعظم خان چیف سیکرٹری سمیت دیگر عہدوں پر رہ چکے ہیں اور وہ سابق نگراں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔