بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس کے ساتھ جو معاملات برسوں سے طے نہیں ہورہے تھے آج طے ہوگئے ،مصدق ملک

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ توانائی کے شعبے میں روس کے ساتھ جو معاملات برسوں سے طے نہیں ہورہے تھے آج طے ہوگئے ہیں، روسی حکام مذاکرات کے دوران لیک ہونے والی معلومات کو اچھا نہیں سمجھتے، مارچ تک معاہد ہ کرنے کا مقصدہے کہ سستا خام تیل جلددرآمد کرلیاجائے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ روس سے مارچ کے بعد خام تیل اور دیگر انرجی مصنوعات کی فراہمی شروع ہو جائے گی ،ہمارا ٹارگٹ روس سے 35 فیصد خام تیل درآمدکرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ روسی تیل کی رعایتی نرخوں کو ظاہر نہیں کرتے، جتنی رعایت دوسرے مالک کو ملتی ہے اتنی یا اس سے زیادہ ہمیں مل سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ توانائی کی خریداری کے لئے پاکستان روس سے ڈالربھی تجارت کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ روس پاکستان میں گیس کے نئے ذخائر کی تلاش میں تعاون کرے گا۔