بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس سے سستے تیل کی خریداری پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ایاز صادق

وفاقی وزیر معاشی امور ایاز صادق کا کہنا ہے کہ روس سے سستے تیل کی خریداری پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ہوسکتا ہے دس دن میں چیزیں فائنل ہوں، یا مہینے میں ہوں، کٹ آف ڈیٹ مارچ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ہمیں کسی ملک کے مقابلے میں زیادہ نہیں مگر اچھا ڈسکاؤنٹ ملے گا۔
ایاز صادق نے کہا کہ تجارت کس کرنسی میں ہوگی، ابھی یہ طے ہونا باقی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ روسی وفد کے ساتھ تعلیم، زراعت، توانائی اور دیگر شعبوں پر بات ہوئی، دس سے بارہ شعبوں میں روسی وفد کے ساتھ بات ہوئی ہے، روس کے ساتھ طویل معیاد معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ خام تیل سپلائی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، حتمی کچھ نہیں ہوا، روس کے ساتھ ہماری فنانشل ارینجمنٹ نہیں، روس سے بارٹر سسٹم پر بات ہوئی ہے، روس نےاس میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی بھی روسی بینک پاکستان اور پاکستانی بینک روس میں نہیں، روس کے ساتھ خام تیل کی سپلائی کے معاہدے کو مارچ سے آگے نہیں لے جانا چاہتے۔