بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب میں ہزاروں کلو منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادی گئیں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)  سعودی حکام نے صرف 14 دنوں کے دوران مملکت بھر میں الگ الگ سیکیورٹی آپریشنز میں 18.2 ٹن  نشہ آور بوٹی اور   ڈیڑھ ٹن سے زیادہ حشیش سمگل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ عرب نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 14 روزہ آپریشن میں 10 شہریوں سمیت 309 سمگلروں کو گرفتار کیا ہے  جو  25 دسمبر 2022 سے 7 جنوری 2023 تک نجران، جازان، عسیر اور تبوک  سے پکڑے گئے۔

خیال رہے کہ مملکت میں حالیہ عرصے میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کے دوران منشیات کی  بڑی کھیپیں پکڑی گئی ہیں۔