بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں دھند، بلوچستان میں آج سے شدید ترین سردی کی لہر کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی بلوچستان میں کوژک ٹاپ ، پرانا چمن، شیلاباغ اور توبہ اچکزئی میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، آج سے شدید ترین سردی کی لہر کا امکان ہے۔

کوژک ٹاپ کے مقام پر برفباری کے باعث کئی گاڑیاں پھنسنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سیکڑوں گاڑیوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

شدید ترین سردی کے باعث کوئٹہ، چمن شاہراہ پھر سے منجمد ہوئے گئی جبکہ کوئٹہ، زیارت شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں ایک بار پھر دھند نے زور پکڑ لیا ہے، شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے کئی مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند کردیے گئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ملتان موٹروے فیض پور سے جڑانوالہ تک اور موٹروے ایم 11 محمود بوٹی سے شاہدرہ، کالا خطائی انٹر چینج تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینارتک جبکہ لاہورسیالکوٹ موٹروے کو بھی محمود بوٹی سے کالا خطائی انٹرچینج تک بند ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔