بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا تقرر الیکشن کمیشن کرے گا، اجلاس طلب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے حکومتی اور اپوزیشن پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن میں چلا گیا،پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا تقرر اب الیکشن کمیشن کرے گا،چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کیلئے اجلاس بلالیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی مدت گزشتہ شب10 بجے ختم ہو گئی تھی،الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیاگیا،الیکشن کمیشن مشاورت کے بعد نگران وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گا، الیکشن کمیشن 2 دن میں نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرنے کا پابند ہے ،ذرائع الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا اعلان کل ہو گا۔

حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا، نوید اکرم چیمہ کے نام تجویزکئے گئے ہیں جبکہ اپوزیشن کی طرف سے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ نامزدکئے گئے ، ذرائع کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن ایک نام منظور کرکے گورنر پنجاب کو بھجوائے گا ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آج اور کل سیکرٹریٹ کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن نے ملازمین کو آج اور کل آفس آنے کی ہدایت کی ہے۔