بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف کی مودی کو مذاکرات کی دعوت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو مذاکرات کی دعوت پر  وزیر اعظم آزاد کشمیر  سردار تنویر الیاس کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ اس وقت بھارت سے مذاکرات کا ہم تصوربھی نہیں کر سکتے۔

تنویرالیاس نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو پس پشت ڈال کر بھارت سے کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے بھاگ کر کشمیر میں جبری قبضے کی کوشش کر رہا ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔