بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احتساب عدالتوں سے واپس ہونے والے ریفرنسز کا مستقبل کیا ہو گا؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالتوں سے واپس ہونے والے ریفرنسز کا مستقبل کیا ہو گا؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق ہائیکورٹ نے کہاکہ کسی ملزم کیخلاف ریفرنس واپس ہو جانے کا مطلب کیس سے اس کی بریت نہیں ،نیب کورٹس سے ریفرنس صرف دوسری عدالتوں کو منتقل ہو سکتے ہیں،ریفرنس صرف نیب کوو اپس کئے جانے کا قانون میں تصور موجود نہیں ہے ،عدالت نے کہاکہ نیب مقدمات کو دوسری عدالتوں میں منتقل کرنے سے متعلق احتساب عدالتوں کی ہر ممکن مدد کرے ،نیب نئے حقائق سامنے آمنے پر ضمنی ریفرنس بھی احتساب عدالت کی اجازت سے دائر کر سکتا ہے ، اکاﺅنٹس منجمد ہو چکے احکامات بھی اب نئے متعلقہ عدالتیں ہی ختم کرسکتی ہیں ،جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس میں فیصلہ جاری کیا ۔