بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرکاری اداروں میں خصوصی افراد کے کوٹے سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے سرکاری اداروں میں خصوصی افراد کیلئے مختص کوٹے پر فوری عملدرآمد کرنے کا حکم سنا دیا ہے ، عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ خصوصی افراد کیلئے 3 فیصد کوٹے پر فوری تقرری  کی جائے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ  نے سرکاری اداروں میں    خصوصی افراد  کی ملازمت سے متعلق  کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے ، فیصلے کے مطابق خصوصی افراد کو سرکاری اداروں میں ملازمت دینا خیرات نہیں ، آئینی حق ہے ، پاکستان میں خصوصی افرا دکی تعداد 33لاکھ سے 2 کروڑ تک ہے خصوصی افراد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،تمام سرکاری اور نجی ادارے خصوصی افراد کیلئے احساس پیدا کریں ، خصوصی افراد کے تمام قانونی اور آئینی حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے ۔