بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کے پی کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ممتازنیوز)الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ دونوں صوبوں میں الیکشن 2018 انتخابات میں استعمال کردہ آر ایم ایس کے ذریعے کروائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آر ایم ایس کو موڈیفائی کرنے کے لیے کروڑوں روپے کا ٹھیکہ بھی دے رکھا۔کمپنی آر ایم ایس کو موڈیفائی کر کے دو ماہ تک الیکشن کمیشن کے حوالے کرے گا۔موڈیفائیڈ آر ایم ایس ضمنی انتخاب میں تجربہ کیے بغیر کسی بھی الیکشن میں استعمال نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صوبوں کے عام انتخابات پرانے آر ایم ایس پر ہی کروائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے قبل پرانے آر ایم ایس کی ریہرسل کا فیصلہ کرلیا ۔ صوبوں کے الیکشن سے قبل پرانے آر ایم ایس پر ایک دن کی موک ایکسرسائز بھی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے ملازمین کو آر ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔