facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی صاحبزادہ سعید احمد عہدے سے مستعفی ہو گئے

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا  کے معاون خصوصی برائے انرجی اینڈ پاور صاحبزادہ سعید احمد نے  اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق صاحبزادہ سعید احمد  اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کیا جو  قبول کر لیا گیا ۔  صاحبزادہ سعید احمد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بھی ہیں ۔

نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ سعید احمد نے کہا کہ  دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اچھا لگتا ہے ،  اب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی بہتری کیلئے مزید کام کروں گا ، اس لئے استعفیٰ دیا۔