بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: جماعتِ اسلامی کا وفد پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کرنے پہنچ گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعتِ اسلامی کراچی کا وفد اپنے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے پہنچ گیا۔

جماعتِ اسلامی کراچی کا وفد کراچی میں واقع پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹریٹ آفس پہنچا ہے۔

جماعتِ اسلامی کے وفد میں ڈاکٹر اسامہ، مسلم پرویز،سلیم اظہر بھی شامل ہیں۔

جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں بلدیاتی انتخابات سمیت متعلقہ سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

میئر کراچی کے انتخاب کا معاملہ لٹک گیا

دوسری جانب کراچی کے میئر کے انتخاب کا معاملہ پیر تک لٹک گیا۔

جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کراچی کے میئر کے حوالے حتمی فیصلہ 23 جنوری کو ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جب کہا کہ میئر جیالا ہو گا، تب میں نے کہا کہ جب پورا سندھ ڈوب گیا تھا تب جیالا کہاں تھا؟ کیا جیالا کلفٹن میں پش اپس کر رہا تھا کہ مجھے میئر بننا ہے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ کراچی مزید کھنڈر بن جائے۔

جماعتِ اسلامی پی پی ملاقات ہو چکی

واضح رہے کہ اسی معاملے پر 19 جنوری کو سندھ کے وزیر سعید غنی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد جماعتِ اسلامی کراچی کے دفتر ادارۂ نورِ حق میں حافظ نعیم الرحمٰن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کر چکا ہے۔

ملاقات کے دوران بلدیاتی انتخابات اور میئر کراچی سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال ہوا تھا۔