بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپیکرنے استعفے منظورکرکے نیاسیاسی بحران پیداکردیا ،الیکشن کرواناہوگاچوروں کوبھگاناہوگا، شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ سپیکرنے تھوک کے بھاو¿استعفے منظورکرکے نیاسیاسی بحران پیداکردیا ہے الیکشن کرواناہوگاچوروں کوبھگاناہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ پنجاب کے نگران وزیراعلی کےلئے جوکھچڑی پکائی جارہی ہے اورچلمن کے پیچھے جوگھناؤناکھیل کھیلنے کی سازش ہورہی ہے ،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ اس سے قوم آشناہے حالات اتنے گھمبیرہیں کہ اب سیاسی نہیں قومی سلامتی کامسئلہ پیداہوگیاہے،ان کاکہناتھا کہ سپیکرنے تھوک کے بھاؤاستعفے منظورکرکے نیاسیاسی بحران پیداکردیا ہے الیکشن کرواناہوگاچوروں کوبھگاناہوگا۔