بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران نے ملک خطرناک صورتحال پر پہنچایا، ہم نے سنبھالا، شہباز شریف

وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو خطرناک صورتحال پر پہنچایا، ہم نے آنے کے بعد ملک کو سنبھالا دیا، جب بھی انتخاب ہوں گے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے زیر سربراہی اجلاس میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے پارٹی عہدیداروں کو ٹاسک دیئے گئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ ایک مضبوط اور بڑی جماعت ہے اس کو کوئی بھی ختم نہ کر سکا، ہم نہیں چاہتے کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالیں،غریب عوام کا احساس ہے، ہماری کوشش ہے کہ جو بھی قدم اٹھائیں اس سے غریب آدمی کو نقصان نہ ہو۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات جلد حل ہو جائیں گے، ہم عنقریب معاشی بحرانی کیفیت سےنکل جائیں گے، معاشی معاملات سےنمٹنے کے لئے تمام پلان موجود ہیں، مہنگائی پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکمران جماعت کی خرابی کو درست کرنے میں وقت لگتا ہے، ہر طرح سے معاملات کنٹرول میں ہیں، کوئی فکر کی بات نہیں۔